سعودی عرب اور کویت کی جانب سے نئی تیل کی دریافت کا اعلان

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

ریاض/کویت سٹی: سعودی عرب اور کویت کی حکومتوں نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ "وفرا جوائنٹ آپریشنز” نے شمالی وفرا کے وارا-برگان فیلڈ میں نئی تیل کی دریافت کی ہے، جو وفرا آئل فیلڈ کے شمال میں تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بیان کے مطابق:

"شمالی وفرا (وارا-برگان-1) کنویں سے وارا ذخیرے سے یومیہ 500 بیرل سے زائد خام تیل حاصل ہوا ہے، جس کی API کشش ثقل 26 سے 27 درجے کے درمیان ہے۔”

یہ دریافت 2020 کے وسط میں "تقسیم شدہ زون” اور اس سے ملحقہ سمندری علاقے میں پیداوار کی بحالی کے بعد پہلی بڑی تیل کی دریافت ہے۔

مزید کہا گیا کہ:

"یہ دریافت نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے سعودی عرب اور کویت دونوں کی بطور قابلِ اعتماد توانائی فراہم کنندگان ساکھ مزید مستحکم ہو گی، اور ان کی تلاش و پیداوار کی صلاحیتوں کو بھی عالمی سطح پر تقویت ملے گی۔”

یاد رہے کہ سعودی آرامکو نے رواں سال کے آغاز میں مشرقی سعودی عرب اور "ایمپٹی کوارٹر” کے علاقوں میں 14 نئے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے